سہارنپور (یوپی)ضلع کے قصبہ سرساوہ میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کی موت کے بعد، مرنے واتاشوک کمار کے آبائی گاؤں، کھاری بنوں میں غم کی لہر دوڑ گئی۔ اس دل دہلا دینے والے واقعہ کا علم ہوتے ہی گاؤں والے سرساوہ کے لیے روانہ ہو گئے۔ دوپہر بارہ بجے تک سڑکیں سنسان رہیں ۔لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیجے جانے کے بعد، متوفی انجتا کا بھائی راہول، گاؤں نند گڑھ (ہریانہ)، کھاری بنس کا رہنے والا، پہنچا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں اس واقعہ سے شدید صدمہ پہنچا ہے۔ راہول کے مطابق، لاشوں کی حالت بتاتی ہے کہ خاندان کے افراد کو گولی مارنے سے پہلے نیند کی گولیاں یا سکون آور ادویات دی گئی ہوں گی۔راہل نے یہ بھی بتایا کہ تقریباً ایک سال پہلے بھی اشوک نے گھر والوں کو نیند کی گولیاں کھلائی تھیں، لیکن اس وقت معاملہ سامنے آنے سے سب کی جان بچ گئی تھی۔
پڑوسی جتیندر راٹھور نے بتایا کہ اشوک گزشتہ ڈیڑھ دو سال سے ذہنی طور پر پریشان دکھائی دے رہا تھا۔ مبینہ طور پر اس کا چنڈی گڑھ میں علاج چل رہا تھا۔