وینزوئیلا کے امریکی لے جایا گیا

وینزوئیلا کے امریکی لے جایا گیا

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزویلا میں کی گئی حالیہ فوجی کارروائی کے پہلے عملی نتیجے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے وینزویلا کے قبضے میں لیے گئے آئل ٹینکروں سے تیل حاصل کر لیا ہے۔صدر ٹرمپ نے نیویارک پوسٹ کو دیے گئے اپنے انٹرویو میں کہا ہے وینزویلا سے حاصل کیے گئے اس تیل کو اب امریکی ریفائنریز میں صاف کیا جائے گا۔یاد رہے امریکی صدر کی خصوصی ہدایت پر امریکہ کی فوج کے خصوصی دستے جو اسی نوعیت کی کارروائیوں کی مہارت رکھتے ہیں ماہ جنوری کے شروع میں وینزویلا کے صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کو نصف شب کے بعد ان کے گھر سے اٹھا لائے تھے۔ وینزویلا کے صدر پر ڈونلڈ ٹرمپ کا الزام تھا کہ وہ منشیات کی سمگلنگ میں ملوث ہیں۔تاہم بعد ازاں حقائق سامنے آنے لگے کہ وینزویلا کے تیل سے مالا مال ہونا بھی اس کے صدر اور اہلیہ کو اٹھائے جانے کا سبب بنا ہے۔ہفتے کے روز صدر ٹرمپ نے اپنے انٹرویو میں کہا اس معاملے کو اس طرح دیکھا جائے کہ ان کے پاس تیل نہیں یہ تیل ہمارے پاس ہے۔ اب اس تیل کو ریفائنریوں میں مختلف جگہوں پر صاف کیا جائے گا۔ ان میں سے ایک جگہ ہیوسٹن بھی ہوگی۔امریکی فوج نے اس سے قبل بتایا تھا کہ اس نے وینزویلا کے تیل سے بھرے سات ٹینکرز اس ماہ کے شروع میں ہتھیا لیے تھے۔ جبکہ صدر ٹرمپ نے منگل کے روز کہا تھا ان کی انتظامیہ نے وینزویلا سے 50 ملین بیرل تیل حاصل کیا ہے۔

زائرین :
2
4
0
3
2